15

بھارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نے بی سی سی آئی کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

بھارت میں ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی شاردا اگرا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور خاص طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی تباہی کا مرکزی سبب بی سی سی آئی ہے۔

شاردا اگرا نے کہا کہ موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تنازعے کو بے انتظامی اور غیر سنجیدگی سے ہینڈل کیا گیا جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر آج دراصل بی سی سی آئی کا دبئی آفس بن چکا ہے اور ایگزیکٹو بورڈ وہی فیصلہ کرتا ہے جو بی سی سی آئی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو بھارت میں میچ کھیلنے سے روکنے اور اس کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا معاملہ بے حد بدانتظامی کے ساتھ نمٹا گیا اور اسی وجہ سے آئی سی سی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں