15

بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا، بنگلادیش نے انڈین اکنامک زون منصوبہ ختم کر دیا

بنگلادیش نے چٹاکانگ میں قائم کیے جانے والے انڈین اکنامک زون کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلادیش اکنامک زونز اتھارٹی (BEZA) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ان کے مطابق چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون کے لیے مختص زمین کو اب دفاعی اقتصادی زون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

چوہدری عاشق محمود کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد بنگلادیش کی فوجی اور دفاعی صنعت میں مقامی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری سے متعلق طویل عرصے سے مشاورت جاری تھی، کیونکہ ان مصنوعات کی عالمی سطح پر بھی طلب موجود ہے اور بنگلادیش کو اپنی دفاعی ضروریات خود پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں