21

ڈالر 72ویں دن بھی کمزور، روپیہ تگڑا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں موجود 1ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو فوجی فاونڈیشن ایکویٹی میں تبدیل کیے جانے، پاکستانی دفاعی سازوسامان کی برآمدات کا حجم 10ارب ڈالر تک پہنچنے اور فیوچر میں عالمی سطح پر برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتیں بالترتیب 19فیصد اور 20فیصد کی کمی جیسی حوصلہ افزا اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو 72 ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

معیشت میں اصلاحات، بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہونے اور ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تسلسل بڑھکر 4 سال کی بلند سطح پر آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں