0برطانیہ میں باکسنگ ڈے کی خریداری، 3۔8 بلین پاؤنڈ کا تخمینہ

52

برطانیہ میں 26 دسمبر یعنی باکسنگ ڈے کو سال کا سب سے مصروف ترین خریداری کا دن سمجھا جاتا ہے۔ کرسمس کے بعد لوگ اپنے تحائف کھولنے کے بعد نئی اشیاء کی خریداری میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق باکسنگ ڈے پر مجموعی طور پر 3.8 بلین پاؤنڈ کی خریداری متوقع ہے، جو گزشتہ برس کی نسبت دو فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں خریداری کے طریقے بدل گئے ہیں۔ پہلے اسٹورز میں رش سے نمٹنے کے لیے علی الصبح دروازے کھول دیے جاتے تھے، جبکہ اب آن لائن شاپنگ کی مقبولیت کے سبب اسٹورز میں آنے والے خریداروں کی تعداد میں 6.7 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

ہارڈویئر اور ٹیکنالوجی اسٹورز میں خریدار کم، جبکہ لیژر، ہیلتھ اور بیوٹی آئٹمز میں خریداری بڑھ گئی ہے۔ اسٹورز پر لوگ کرسمس پر ملنے والے غیر ضروری تحائف واپس کرنے بھی پہنچتے ہیں۔

کنزیومر گروپ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہالیڈے سیزن میں فراڈ کرنے والے زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، اس لیے خریداری کے دوران محتاط رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں