فاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

47

درخواست گزار ضامن علی نے بتایا کہ وہ پچھلے ایک سال سے پاسپورٹ آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔تمام ڈاکومنٹس کلیئر ہونے کے باوجود انہیں انکا پاسپورٹ نہیں دیا جارہا۔

بالآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکا پاسپورٹ جلد فراہم کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو انکا پاسپورٹ فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں