فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک بار پھر نان فائلرز کی فہرست میں اضافہ کرتے ہوئے 1 لاکھ 74 ہزار نئے افراد کو شامل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر افراد کو پہلے ہی نوٹس بھجوا دیے جا چکے ہیں۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو اب دستاویزات کے ساتھ پچھلے 3 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد بھی 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھریلو سطح پر نوٹس بھجوا رہا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کے اندر مزید افراد کو شامل کیا جا سکے اور ٹیکس جمع کرنے کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔









