ْشہر کے تمام فیڈرز مکمل طور پر بحال ہیں، اور معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے، کیسکو

37

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے بارش کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں 11kV فیڈروں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جسکے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کئی فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ اس دوران بجلی بحالی کے سلسلے میں کیسکو ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں تاہم شام تک موسم میں بہتری آنے اور بارش رکنے کے بعد حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکتھے ہوئے کیسکو ٹیموں نے کام کرتے ہوئے تمام متاثرہ فیڈروں کی بجلی اتوار کی رات بحال کر دی اور کچھ فیڈروں کی بجلی جزوی بحال رہی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اتوار کی صبح کیسکو ٹیموں نے دیگر متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحالی کے لیئے بھی اقدامات کرتے ہوئے اتوار کی شام تک شہر کے تمام فیڈرز بحال کر دیئیاور اب معمول کے مطابق ان فیڈروں سے متعلقہ تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جن چند فیڈرز کی بجلی بحالی میں تاخیر ہوئی کیونکہ شہر کے گنجان علاقوں میں صارفین کی جانب سے کیسکو کے کھمبوں کو اپنے تجاوزات میں شامل کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے جہاں صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکتھے ہوئے ان متاثرہ علاقوں کی بجلی آہستہ آہستہ بحال کر دی گء۔

بارش کی وجہ سے بجلی میں تعطل پیدا ہونے سے پیش آنے والی زحمت پر پر کیسکو نے متعلقہ معزز صارفین سے معذرت کی ہے۔مزید برآں کیسکو اپنے تمام معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں سے فاصلہ رکھیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں