بنگلہ دیش نے ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر سخت ردِعمل دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا دباؤ یا بالادستی قبول نہیں کرے گا۔
ڈھاکہ میں سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھارت پر تنقید میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں طلبہ اور سیاسی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے کے معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پتلا نذرِ آتش کیا۔
اس موقع پر مقررین نے بنگلہ دیش کی خودمختاری کے تحفظ اور داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔









