73

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد کی صحت سے متعلق افواہیں ختم، اہلیہ نے حقیقت بتا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر خیریت سے ہیں، جاوید میاں داد کا این آئی سی وی ڈی کا حالیہ دورہ معمول کے چیک اپ کے لیے تھا۔

طاہرہ جاوید میاں داد کے مطابق چیک اپ کے دوران سابق ٹیسٹ کپتان کی ایک غیر مجاز ویڈیو ہماری رضامندی کے بغیر جاری کی گئی، جو وائرل ہوگئی، تاہم اب مزکورہ ویڈیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں