پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں ہانیہ عامر کی شرکت اور ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
ایوارڈ شو کے بعد ہانیہ نے اپنے LSA لک کی ایک خوبصورت ریل انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ پراعتماد انداز میں پوز دیتی اور گانے کے ساتھ ہم آواز ہوتی دکھائی دیں۔
ہانیہ کی ویڈیو پر مداحوں نے خوب محبت لٹائی۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ فوٹو شاپ کی ہوئی لگ رہی ہیں جس پر ہانیہ عامر نے دوٹوک انداز میں جواب دیا، ’’سرجری، بوٹوکس‘‘ اور ساتھ ہی اسے اپنا نیا پسندیدہ مذاق قرار دیا۔









