فیس بک کی نئی اپ ڈیٹس: فیڈ اور پروفائل اب مزید آسان

55

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک میں کئی نئی اپ ڈیٹس لائی جا رہی ہیں تاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اپ ڈیٹس خاص طور پر فیس بک فیڈ کو سادہ اور آسان استعمال کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک میں وقت کے ساتھ بہت زیادہ فیچرز شامل ہو گئے ہیں جو بعض صارفین کے لیے پیچیدہ ہو گئے تھے، اس لیے اب ان کا مقصد صارفین کے لیے ہر چیز کو آسان بنانا ہے۔

نئی اپ ڈیٹس میں اہم تبدیلیاں:

فیس بک فیڈ میں بہتری:

اب متعدد تصاویر پوسٹ کرنے پر ایک اسٹینڈرڈ گرڈ آٹو میٹک بنائی جائے گی۔

فل اسکرین ویو:

فیڈ پر کسی بھی مواد پر کلک کرنے سے وہ فل اسکرین میں دکھائی دے گا۔

آسان لائیک فیچر

: اب صارفین تصاویر کو ڈبل کلک یا tap کر کے لائیک کر سکتے ہیں۔

بہتر سرچ رزلٹس:

مواد کو جدید گرڈ لے آؤٹ میں دکھایا جائے گا، جو تمام اقسام کے مواد کو سپورٹ کرے گا۔

فل اسکرین ویور کی آزمائش:

تصاویر اور ویڈیوز کو سرچ کے دوران آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

فیڈ بیک فیچر:

صارفین اب پوسٹ یا ریلز پر فیڈبیک دے سکیں گے تاکہ الگورتھم مواد کی ترجیحات کو بہتر بنا سکے۔

اہم ٹیب بار فیچرز:

ریلز، فرینڈز، مارکیٹ پلیس اور پروفائل جیسے فیچرز اب ٹیب بار کے فرنٹ اور سینٹر میں ہوں گے تاکہ رسائی آسان ہو۔

پروفائل تجاویز:

پروفائل میں تبدیلی کے دوران مشترکہ دلچسپیوں والے دوستوں کی تجاویز دکھائی جائیں گی۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹس آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوں گی اور صارفین کو فیس بک الگورتھم پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں