67

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خاص طور پر پرانے یا کم قیمت استعمال شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ تک موبائل فون ٹیکس میں ممکنہ سہولت سے متعلق حتمی رپورٹ تیار کردی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت صرف 6 فیصد موبائل فون درآمد ہوتے ہیں، جبکہ 94 فیصد فون مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔ پی ٹی اے چیئرمین کے مطابق مقامی فونز پر صرف 5 سے 6 فیصد تک ٹیکس عائد ہے، تاہم درآمدی فونز پر ٹیکس کی شرح کہیں زیادہ ہے۔

کسٹمز حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ برس موبائل فونز کی مجموعی خریداری پر 82 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا، جبکہ درآمدی موبائل فونز سے حاصل شدہ ریونیو صرف 18 ارب روپے تھا۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانی طویل عرصے سے موبائل فون ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کررہے تھے، اور حکومت اب اس حوالے سے ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں