امریکی فٹبال لیگ میں عالمی شہرت یافتہ اسٹار لیونل میسی نے ایک بار پھر ’سب سے قیمتی کھلاڑی‘ (ایم وی پی) کا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق میسی امریکی لیگ کی تاریخ میں وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز لگاتار دو مرتبہ حاصل کیا۔
لیگ حکام کا کہنا ہے کہ میسی کی شاندار فارم، مسلسل بہتر گول اسکورنگ اور ٹیم کے لیے کلیدی کارکردگی نے انہیں رواں سال بھی اس ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا۔ گزشتہ سیزن میں بھی انہوں نے اپنی مہارت سے ٹیم کو نمایاں کامیابیاں دلواتے ہوئے ایم وی پی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
فٹبال ماہرین کے مطابق میسی کی موجودگی نے نہ صرف لیگ کی عالمی مقبولیت میں اضافہ کیا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی مثال بھی قائم کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میسی کا اثر کھیل کے ہر شعبے میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
لیگ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ میسی کی شمولیت آئندہ سیزنز میں بھی مقابلوں کے معیار اور دلچسپی میں مزید اضافہ کرے گی۔









