16

ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان رکھنی ہے، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں کوے سے نہیں لڑنا ہمیں اونچی اڑان کرنی ہے، دو سیاسی مسخرے وزراء آکر عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے، ہمیں تصادم کی سیاست نہیں کرنی۔

یہ بات انہوں ںے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ جلسے سے اسد قیصر، محمود خان اچکزئی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے جو عزت ملی بانی چیئرمین عمران خان کی وجہ سے ملی، 2013ء سے 2024ء تک تحریک انصاف کو ووٹ دیا کلین سویپ کیا، پشاور کے لیے 100 ارب روپے کا اعلان کرتا ہوں، سو بستروں کا اسپتال اور انڈر پاسز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے خیبر پختونخوا میں گورننس نہیں اگرگورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، یہ بھی کہا جاتا ہے خیبر پختونخوا حکومت سنجیدہ نہیں ہے اگر ہم سنجیدہ تو آپ بھی نہیں ہیں آپریشن پر آپریشن ڈرون پر ڈرون کررہے ہیں آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہورہی تو پالیسی تبدیل کریں ہمارا کیا قصور ہے؟ انہوں نے آئی ایم ایف رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ کرپشن کے 5 ہزار 3 سو ارب روپے کھانے نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں