بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 89.96 سے گر کر 90.15 پر پہنچ گئی ہے، جو تاریخی سطح پر کمی کے برابر ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی روپے پر دباؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں:
غیر ملکی سرمایہ کاری کا مسلسل انخلا
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے کی عدم موجودگی
برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ جس سے تجارتی خسارہ 42 بلین ڈالر تک پہنچ گیا
رپورٹس کے مطابق رواں برس امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تقریباً 5 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے، جس سے بھارتی کرنسی ایشیا کی بدترین پرفارم کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہو گئی ہے۔
مزید یہ کہ امریکی ٹیرف اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بہاؤ کم ہونا بھارتی روپے پر اضافی دباؤ ڈال رہا ہے، اور تجارتی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے سبب مستقبل میں بھی روپے کی قدر کم رہنے کا امکان ہے۔









