12

کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 101 ملزمان گرفتار

کوئٹہ پولیس نے 15 روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 101 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدمات میں منشیات ، اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکلیں ، موبائل فون ،9 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لیں اور 1107 افغان مہاجرین کو مزید کاروائی کیلئے DC آفس جمع کرایا گیا کوئٹہ پولیس نے 12 منشیات 12 کو گرفتار کرکے اٴْنکے قبضے سے 65 کلو گرام چرس برآمدکرکے اٴْنکے خلاف مقدمات درج کرلئیجبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 34 ملزمان کے قبضے سے 27پسٹل 5 رائفل 1 عدد کلاشنکوف 1 عدد شاٹ گن اور عدد SMG اور 538 عد راونڈ برآمد کرلئے جبکہ 9 سنیچرز ملزمان کو گرفتار کرکیا ٴْنکے قبضے سے چھینی گئی 9 موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 28 ملزمان کو گرفتار کرکے اٴْنکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے اسٹریٹ کرائمز کے مقدمات میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 موٹر سائیکل کراچی سے چوری شدہ 2 گاڑیاں پسٹل 20 راوند موبائلز ، کپڑے ، الیکٹرکٹ کیبلز وغیرہ برآمد کرلی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ماہ نومبر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں شہر کو منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم سے پاک کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔

یہ سلسلہ صرف کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ ایک مستقل مشن ہے، جس کے تحت معاشرے کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ پولیس نے اس عزم کا اعادہ رکتھی ہے کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں