69

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عامر علی کے بیٹے کو تعلیمی وظیفہ کی مد میں 40,000 روپے کا چیک فراہم کروا دیا گیا

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عامر علی کے بیٹے کو تعلیمی وظیفہ کی مد میں 40,000 روپے کا چیک فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار عامر علی نے بتایا کہ وہ پاک فضائیہ کے ملٹری انجینیئرنگ سروسز بیس میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انکا بیٹا یونیورسٹی میں پہلے سیمسٹر میں 3.88 جی پی اے لے چکے ہیں۔

اور انہوں نے بیٹے کے تعلیمی وظیفہ ( ایجوکیشن سٹیپینڈ ) کے لیے متعلقہ دستاویزات متعلقہ محکمے کو متعدد بار بھیج چکے ہیں۔لیکن متعلقہ محمکہ درخواست پر کوئی عمل نہیں کر رہا۔اور انکا کیس مسلسل عدم توجہی کا شکار ہو رہا ہے۔لہذا، انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا ، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکے بیٹے کے لیے ایجوکیشن سٹیپینڈ ادا کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو ایجوکیشن سٹیپینڈ کی مد میں چالیس ہزار کا چیک دے دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں