بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی بلوچستان کاآج یوم تاسیس منانے کا اعلان

74

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کا آج ضلعی سطح پر 58 واں یوم تاسیس منانے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان صوبے کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے ضلعی ہیڈکوارٹر میں پروگرام کرے گی، صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج کی ہدایت

تمام اضلاع کے پروگرام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک خطاب کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان 58 واں یوم تاسیس کے موقع پر صوبائی تقریب نوری نصیر خان آیٹوٹریم کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک خطاب کریں گے

تقریب سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج شرکت و خطاب کریں گے

یوم تاسیس کے موقع پر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے، صوبائی صدر کی ہدایت

‏تقریب سے پارٹی کے صوبائی عہدیداران صوبائی اسمبلی کے اراکین، ڈویژنل و ضلعی عہدیداران بھی خطاب کریں گے

‏پارٹی کے ڈویژنل، ضلعی اور زیلی ونگز کے عہدیداروں اور کارکنان کو تقریب میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں