سینیٹ اجلاس میں ایران سے مکران ڈویژن کے لیے درآمد کی جانے والی بجلی کی قیمت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے جواب جمع کرادیا۔
وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ ایران سے زیادہ سے زیادہ 204 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا ہدف مقرر ہے اور خریداری کی قیمت 18 روپے فی یونٹ ہے۔
سینیٹر جان محمد کے سوال پر کہ عوام کو یہ بجلی کس نرخ پر فراہم کی جاتی ہے، طارق فضل چوہدری نے وضاحت کی کہ خریداری کی قیمت 18 روپے فی یونٹ ہے، تاہم صارفین کو بجلی مقامی نرخوں کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔
ایوان میں مزید کہا گیا کہ مکران ڈویژن کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایران سے درآمد ہونے والی بجلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔









