دور جدید میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکارممکن نہیں، فرح عظیم شاہ

110

بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ دور جدید میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائے تاکہ بے بنیاد افواہوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے یہ باتیں انہوں نے نجی یوٹیوب چینل کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں فرح عظیم شاہ نے کہا کہ اگلے ماہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جن میں خواتین کو بھی بڑھ چڑھ کر جنرل نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے تاکہ وہ براہ راست عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے بلدیاتی سسٹم کا حصہ بنیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا ہے اس موقع پر یوٹیوب چینل کے سی او دوست محمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور چینل کے ملازمین اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں