وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد فاروق کو فیئرویل گرانٹ کی مد میں 51000 روپے کا چیک دلوا دیا گیا۔درخواست گزار محمد فاروق نے بتایا کہ انہوں نے متعلقہ محکمے کو متعدد بار فیئرویل گرانٹ فنڈ کی ادائیگی کے لیے درخواست دی لیکن ان کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔اور نہ ہی ان کی کوئی شنوائی ہوئی۔
لہذا، درخواست گزار نے متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو فیئرویل گرانٹ فنڈ کی ادائیگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو فیئرویل گرانٹ کی مد میں 51000 روپے کا چیک جاری کیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا









