ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تین ڈویژنز سبی، مکران اور نصیر آباد میں “ڈویژن سپورٹس فیسٹیول” 27 نومبر سے 2 دسمبر تک منعقد ہوں گے ڈویژنل سطح پر فیسٹیولز کا مقصد زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ایک کے بعد دوسرے ڈویژن میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کئے جارہے ہے، ژوب، لورالائی اور قلات ڈویژن سپورٹس فیسٹیول کے بعد اب بلوچستان کے تین اور ڈویژنز میں سپورٹس فیسٹیول کا میلہ سجے گا انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے ہر ڈویژن میں کھلاڑیوں کو مواقع دینا محکمہ کھیل کی ترجیح ہے اور ڈویژن سطح پر فیسٹیول کا مقصد انہیں اپنی مہارت دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے، مکران ڈویژن سپورٹس فیسٹیول تربت میں، سبی ڈویژن سپورٹس فیسٹیول سبی میں جبکہ نصیرآباد ڈویژن سپورٹس فیسٹیول نصیرآباد میں منعقد ہوگا اور ہر ڈویژن میں متعلقہ تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لیں گی، تینوں سپورٹس فیسٹیولز میں دس مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، شوٹنگ والی بال، باکسنگ، بیڈمنٹن و دیگر سمیت ثقافتی کھیل ملاکھڑا بھی شامل ہے، اسکول لیول پر طالبات کیلئے بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ و دیگر گیمز شامل ہے ہر گیم کے اختتام پر کامیاب ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے تینوں فیسٹیولز کے اختتام پر اختتامی تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں موسیقی کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بلوچستان ،’’ڈویژن سپورٹس فیسٹیول‘‘27 نومبر سے 2 دسمبر تک منعقد ہوں گے،ڈائریکٹر جنرل کھیل
111









