97

گورنربلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ ن کےصوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی اور رہنمائوں کی ملاقات

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور رہنماؤں پر مشتمل وفد نے گورنرہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔

وفد میں صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، میر شعیب نوشیروانی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، سعید الحسن مندوخیل، حاجی برکت رند، ولی محمد نورزئی، میر محمد خان لہڑی، زرک خان مندوخیل اور کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ افیئرز بلوچستان حیدر خان اچکزئی سمیت مسلم لیگ ن کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر کو بلدیاتی امیدواروں کے انتخاب، کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تشکیل دینے والی کمیٹیوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر جعفرخان مندوخیل نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کا خاص طور پر خیال رکھیں اور اپنے قائدین کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں