صبا قمر نے معروف صحافی کو 10 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

40

اداکارہ صبا قمر نے ایک معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب صحافی نعیم حنیف نے ایک پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر ماضی میں لاہور کے علاقے والٹن میں اس گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔

صبا قمر نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ ان پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نہ تو وہ کبھی والٹن میں رہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کی گئی باتوں میں کوئی صداقت ہے، کسی کی کردار کشی کرنا ایک سنگین جرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں