64

مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 24 فیصد: مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے چھ فیصد لگایا تھا، دیہی علاقوں میں مہنگائی زیادہ بلند ریکارڈ

ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6۔24 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ صرف اکتوبر میں مہنگائی میں 1۔83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حکومت نے مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے چھ فیصد لگایا تھا، مگر سالانہ شرح 6۔24 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 6 فیصد رہی جبکہ دیہی علاقوں میں 6۔6 فیصد رہی۔ اکتوبر میں ٹماٹر کی قیمت 58 فیصد اور پیاز کے نرخ 19 فیصد بڑھ گئے۔ سبزیاں 12۔22 فیصد، گندم 10۔5 فیصد، آٹا 5۔5 فیصد، انڈے 4۔22 فیصد، مچھلی 4 فیصد اور آلو 2۔6 فیصد مہنگے ہوئے۔ پھل، مکھن، گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگائی میں شامل رہے۔ دوسری طرف زندہ برائلر مرغی 21۔5 فیصد تک سستی ہوئی جبکہ آلو، بیسن، دال چنا، مسور، مونگ، مشروبات اور شہد کی قیمتوں میں کمی آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں