پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں کے ایک عام سوال کا سادہ مگر پُر اثر جواب دے کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی، “وہ اپنے شوہر کے ساتھ کم کیوں نظر آتی ہیں؟”۔ بشریٰ نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کے شوہر اقبال حسین دونوں اس عمر میں ہیں جہاں ایک دوسرے کو جگہ دینا اور غیر ضروری شکایات سے گریز کرنا ہی تعلق کی مضبوطی کی علامت ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ تقریباً 10 سے 12 سال اکیلی رہ چکی تھیں جبکہ ان کے شوہر بھی 4 سے 5 سال سے تنہا زندگی گزار رہے تھے، اس لیے دونوں اپنی اپنی آزادی اور مصروفیات کے عادی ہو چکے ہیں۔ بشریٰ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کے کام، خیریت اور روٹین کے بارے میں بات کرتے ہیں مگر وقت نہ دینے کے شکوے نہیں کرتے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی لوگ پوچھیں کہ شوہر ساتھ کیوں نہیں ہوتے تو وہ کہتی ہیں: “ہر ایک کا اپنا کام ہے، زبردستی کسی کو ساتھ گھمانا ٹھیک نہیں!”۔ بشریٰ نے مزید کہا کہ جو وقت وہ ساتھ گزارتے ہیں، وہ کم ضرور ہوتا ہے لیکن بہت قیمتی اور خوشگوار ہوتا ہے۔ ان کی یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے انہیں “سمجھدار رشتے کی مثال” قرار دیا۔
بشریٰ انصاری نے مداحوں کے سوال کا سادہ جواب دے دیا
71









