پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ

36

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے کے تحت کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ یہ معاہدہ قومی ایئر لائن کے کارگو آپریشن کو وسعت دینے اور ادارے کے ریونیو میں اضافہ کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فضائی کارگو کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی برٹش ایئرویز کے ساتھ ایک کامیاب کارگو معاہدہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت ہر سال تقریباً 1000 ٹن کارگو برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں