51

وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار دوست محمد کو گیس کے بل میں 36,779 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا

وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار دوست محمد کو گیس کے بل میں 36,779 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔شکایت گزار نے بتایا کہ ایجنسی (SSGCL) کی جانب سے انہیں 52,230 روپے کا ناجائز اور من مانی بل جاری کیا گیا۔شکایت کنندہ نے اپنی شکایت کے ازالے کے لیے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا، تاہم کوئی مثبت نتیجہ نہ نکل سکا۔

لہذا، شکایت گزار نے اپنے مسئلے کے حل کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے انہیں 36,779 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں