پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود نے جمعرات کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد کہا کہ بابر اعظم کا فرسٹ کلاس کا تجربہ کم ہے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے دباؤ سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مزید ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔
اظہر محمود نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کا فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ کم ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ کھلاڑی باقاعدگی سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ہی پریشر برداشت کرنے کا ہنر سیکھ سکتے ہیں۔









