بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے مداحوں کے لیے ’بابرستان‘ فین زون قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
سڈنی سکسزرز کے مطابق ’بابرستان‘ کا افتتاح 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے موقع پر ہوگا۔
کلب نے اعلان کیا ہے کہ نشستیں محدود ہیں، اس لیے شائقین جلد از جلد اپنی ٹکٹیں حاصل کریں تاکہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں۔
اس خصوصی فین زون میں شائقین کو اپنے پسندیدہ بلے باز بابراعظم کے جادو کو قریب سے محسوس کرنے کا موقع ملے گا۔
اس فین زون میں خصوصی نشستیں، تھیمڈ سجاوٹ سے بھرپور ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹار کی موجودگی کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔









