یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایچ ای سی فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے تعاون سے کوئٹہ میں اساتذہ و محققین کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا۔ترجمان یونیورسٹی آف بلوچستان کے مطابق یہ سیشن پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ پروگرام-III کے تحت سطح بندی شدہ علمی ترقی کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
تربیتی پروگرام کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود سابق وائس چانسلر، یونیورسٹی آف نارووال اور حبیب اللہ پراجیکٹ ڈائریکٹر،ایچ ای سی نے کی۔ انہوں نے فیلوشپ پروگرام کے مقاصد، اہلیت شرائط، درخواست کے عمل اور بین الاقوامی مواقع پر روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت واضح کی۔ اس نشست میں درج ذیل موضوعات زیرِ بحث آئے، پروگرام کی اہلیت اور درخواست کافارمولا،سلیکشن کے پیمانے اور جائزہ کاری کے اصول،مالی معاونت اور بین الاقوامی اشتراک،تحقیقاتی معیار اور اساتذہ کی صلاحیت سازی،شرکاء میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، محققین اور انتظامی افسران شامل تھے ۔
ترجمان یونیورسٹی آف بلوچستان کے مطابق یہ سیشن یونیورسٹی آف بلوچستان اور ایچ ای سی کی مشترکہ کاوش ہے جو اس ادارے کے تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے









