54

مختلف شہروں میں ٹماٹر 500روپے فی کلو ہو گیا

ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500روپے تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور، لاہور، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں اتوار کوٹماٹر کی قیمت 500روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔دکانداروں نے کہا کہ ٹماٹر کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتیں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

کوئٹہ میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، 50روپے مزید اضافے کے بعد شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 350روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اندرون شہر بعض علاقوں میں ٹماٹر 400روپے فی کلو تک میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز شہر میں ٹماٹر 300روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا تھا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹماٹر 400روپے کلو اور کہیں کہیں اس سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے، اس کے علاوہ ایران سے کم سپلائی اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضاف کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں