55

قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار تین افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے ژوب جانے والی مسافر بس قلعہ سیف اللہ میں علوزئی کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں