ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور پھر ٹیسٹ کے بعد بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کی افواہیں سر گرم ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں گردش کررہی ہیں کہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور( آر سی بی) کے ساتھ 2026 کے سیزن کیلئے نیا کمرشل معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
جس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے لیجنڈری کھلاڑی ویرات کوہلی کے آئی پی ایل کے مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افواہیں سر گرم ہیں کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔









