وزیر اعظم کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف خود مریم نواز کو وزیراعظم کا حلف تھمائیں گے۔
پروگرام خبرمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں مریم نوازتیاری کررہی ہیں اور وزیراعظم بنیں گی، شہبازشریف خود ان کو وزارت عظمیٰ کاحلف تھمائیں گے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ سب تب ممکن ہے جب شہباز شریف سمجھیں گے اب پارٹی کی اگلی نسل کو آنا ہے، شہباز شریف کی جس طرح پرفارمنس ہے ہوسکتا ہے وہی وزیراعظم کے امیدوار ہوں۔









