کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ڈی ایس پی ٹریفک سریاب سرکل یاور عباس کی نگرانی میں یونیورسٹی آف بلوچستان، سریاب روڈ پر سنیپ چیکنگ کی گئی۔
دورانِ کارروائی بغیر پرمٹ چلنے والے 7 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ 17 رکشوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جاری کیے گئے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیاں شہر بھر میں جاری رہیں گی تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ جعلی،دونمبراور پرمٹ کے بغیر رکشہ چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔









