ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے گئی سول ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں مفت انجیوگرافی ، انجیوپلاسٹی کا آغازکر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افتتاح کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ٗ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن کی رہنمائی اور تعاون سے صوبے کے امراض قلب کے مریضوں کیلئے 24گھنٹے مفت اینجیوگرافی ، اینجیوپلاسٹی کی سروس میسر ہو گی انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں صوبے بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مریض آتے ہیں جنہیں صحت کی سہولیات فراہم کر نے کیلئے کوشاں ہیں ۔
سول ہسپتال میں مفت انجیوگرافی ، انجیوپلاسٹی کا آغازکر دیا ، ڈاکٹر ہادی
131









