روزگاراور سولر نظام کی فراہمی کیلئے 6 ارب مختص کئے گئے ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

13

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اخوت کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کے پروگرامز کے نفاذ اور توسیع پر تفصیلی غور کیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سولر توانائی کے نظام کی فراہمی اور کم لاگت رہائش کے لیے مالی معاونت کے اقدامات کے لیے 6 ارب کی رقم مختص کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اخوت کے ذریعے بلا سود قرضے کم آمدنی والے گھرانوں، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری اداروں تک تیزی سے پہنچائے جائیں گے تاکہ روزگار کے نئے ذرائع پیدا ہوں اور مقامی معیشت کو تقویت ملے۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں سولر سسٹم کی فراہمی کو بھی ایجنڈے میں رکھا گیا۔

کہا گیا کہ شمسی توانائی والے حل دیہی اور بجلی سے محروم علاقے میں مستقل توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم لاگت ہاؤسنگ کے لئے بھی قرضوں کی فراہمی کے منصوبے زیر غور آئے۔

چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں (انڈسٹری، فنانس) اور اخوت کے نمائندوں پر زور دیا کہ عوام تک سہولتیں بروقت اور شفاف انداز میں پہنچائی جائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز خالد سرپرہ، سیکرٹری فنانس جہانگیر کاکڑ و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں