کوئٹہ پولیس کی منشیات فروشوں ، موٹر سائیکل چوروں، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوروان 5 ملزمان گرفتار

19

کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، موٹر سائیکل چوروں، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوروان 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس ، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے اختر محمد سے 2 کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا اسی طرح زین اللہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور عبدالسلام کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا بروری پولیس نے ایوب کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا تھانہ انڈسٹریل کے ایس ایچ او خیر محمد نے دیگر عملے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں