سبی میں مسافر ویگن اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 5مسافرزخمی

26

سبی میں جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ڈمبولی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں مسافر ویگن بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی اور ریسکیو 1122 کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں