بلوچستان میں چار روز کے دوران 42 شہری شہید ہوئے 54 دہشت مارے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

33

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتنۃ الخوارج نے 4 اور 5 جولائی کی رات ہنہ اوڑک میں حملہ کیا۔ اس حملے میں چار افراد شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ 6 جولائی کو منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پرحملہ ہوا جہاں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پولیس نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جب کہ اس آپریشن میں 9 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز میں بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات ہوئے۔ ان تین آپریشنز کے دوران 42 جوان وطن پر قربان ہوگئے جب کہ جوابی کارروائیوں میں 54 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان کی صورت حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خضدار میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مقامی آبادی پر حملے کیے۔ بلوچستان کے بہادر عوام نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں مار بھگایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتنۃ الخوارج نے 4 اور 5 جولائی کی رات ہنہ اوڑک میں حملہ کیا۔ اس حملے میں چار افراد شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ 6 جولائی کو منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پرحملہ ہوا جہاں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پولیس نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جب کہ اس آپریشن میں 9 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں