آزاد کشمیرمیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید 89 زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے 81 مقدمات درج کر کے 425 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر پولیس نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ 6 سے 14 جون 2026 کے دوران 81 مقدمات درج کر کے 425 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے حساس آلات اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 400 سے زائد شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔









