پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

28

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ معاذ صداقت 50، فخر زمان 21، صائم ایوب 8، حسن نواز 1 اور شاداب خان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

خواجہ نافع 12 اور محمد عمران 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نوان تھسارا اور دُشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے لہیرو اڈارا 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کمنڈو مینڈس 23، داسن شناکا 18، کامل مشارا 6، دُنیتھ ویلالگے 5، کپتان کوشل مینڈس، سہان آراکچگے اور مہیش ٹھیکشانا 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

دُشمانتھا چمیرا اور ایشان ملنگا بالترتیب 6 اور 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 اور محمد عمران رندھاوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب، رضا اللہ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پاکستان کی جانب سے محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ نے ڈیبیو کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں