کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواء ہونیوالے 11 افراد بازیاب ہوگئے

20

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواء ہونیوالے 11 افراد بازیاب ہوگئے۔

صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو ،صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ اورمقامی قبائلی رہنما آصف کاکڑ نے بتایا کہ حکومت اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواء ہونے والی10افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں کوئٹہ شہر روانہ کردیا گیا ہے جو رات گئے کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک مغوی کو اغواء کاروں نے زخمی ہونے کی وجہ سے چھوڑدیا تھا ۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری پر مسلح افرادکے حملے میں 5شہری جاں بحق جبکہ 11افرادکومسلح افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں