12

زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہوگا

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز بدھ 18 فروری کو کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی کی صدارت میں ڈی سی آفس کوئٹہ میں ہوگا ۔جس میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان مفتی محمد جان قاسمی ،علامہ قربان علی توسلی ،ڈاکٹر عطا الرحمٰن، ڈاکٹر قاری عبد الرشید الازہری، مولانا عتیق الرحمٰن شاہ، مولانا سمیع اللہ آغا اورقاری عبد الحفیظ شرکت کرینگے۔ حاجی کیمپ سے ممبر و نمائندہ مولوی عبد الحئی حریفال ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں