یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے ایک منفرد اور معلوماتی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے وہ پورے سال میں دیکھی گئی ویڈیوز کی مکمل تفصیل ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر ’’یوٹیوب ریکیپ‘‘ متعارف کرایا ہے، جو اس سال دیکھی گئی تمام ویڈیوز کا خلاصہ پیش کرے گا۔
یوٹیوب ریکیپ صارفین کو یہ بتاتا ہے کہ انہوں نے 2025 میں کون سے چینلز زیادہ دیکھے، ان کی دلچسپی کس قسم کے مواد میں زیادہ تھی اور ان کے دیکھنے کے رحجانات میں کس حد تک تبدیلی آئی۔









