آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ہونے والے ایشیا پیسیفک ریجنل فائنل میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جاپان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا، جس کے بعد اگلے سال ہونے والے عالمی ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔
کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی فہرست
ورلڈکپ 2026 میں دنیائے کرکٹ کی 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں ٹاپ ٹیسٹ ٹیمیں، ریجنل چیمپئنز اور کوالیفائرز شامل ہیں:
براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں:
بھارت (میزبان)
سری لنکا (میزبان)
پاکستان
آسٹریلیا
انگلینڈ
بنگلا دیش
جنوبی افریقا
ویسٹ انڈیز
نیوزی لینڈ
افغانستان
کوالیفائر ٹیمیں:
نمیبیا
زمبابوے
آئرلینڈ
کینیڈا
اٹلی
نیدرلینڈز
نیپال
عمان
امریکا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
ایونٹ کا شیڈول
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اور سری لنکا مل کر اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔
ایک نیا عالمی منظرنامہ
کرکٹ ماہرین کے مطابق 20 ٹیموں کی شمولیت سے یہ ایونٹ نہ صرف زیادہ دلچسپ ہوگا بلکہ ابھرتی ہوئی ٹیموں کو بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی ملے گا۔
متحدہ عرب امارات اور امریکا جیسی ٹیموں کی موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کرکٹ اب واقعی ایک عالمی کھیل بن چکا ہے، جو ہر خطے میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔









