واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ہے جس میں وہ میٹا اے آئی سے وائس چیٹ کرنے کے قابل ہونگے۔
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے اب وائس چیٹ سپورٹ بھی متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ لکھنے کے بجائے آواز کے ذریعے سوال پوچھ سکیں گے یا گفتگو کر سکیں گے۔
اس اپ ڈیٹ کی خاص باتیں یہ ہیں کہ اب صارفین واٹس ایپ پر میٹا اے آئی سے وائس میں بات چیت کرکے وقت بچا سکیں گے۔
صارفین آواز میں سوال کریں گے اور میٹا اے آئی اسے سمجھ کر جواب دے گا۔ شروع میں ممکنہ طور پر ٹیکسٹ جواب کی صورت میں ہوگا۔
یہ فیچر چیٹ جی بی ٹی جیسے اے آئی تجربے کو واٹس ایپ کے اندر ہی مزید آسان اور انٹریکیٹو بنائے گا۔
اس اپ ڈیٹ کا آغاز چند ممالک میں بیٹا یوزرز سے کیا جا رہا ہے جبکہ بعد میں اسے آہستہ آہستہ سب استعمال کنندگان کیلئے رول آؤٹ کیا جائے گا۔