6

واٹس ایپ کا نیا قدم، صارفین کی سکیورٹی مزید مضبوط

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، جسے اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز (Strict Account Settings) کا نام دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سائبر حملوں، اسپائی ویئر اور ڈیجیٹل نگرانی کے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

اس فیچر کے فعال ہونے پر صارف کے اکاؤنٹ پر خودکار طور پر سخت ترین پرائیویسی کنٹرولز لاگو ہو جائیں گے، جن کے تحت نامعلوم کانٹیکٹس کی جانب سے بھیجی گئی اٹیچمنٹس اور میڈیا فائلز بلاک کر دی جائیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر بالخصوص صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوامی شخصیات کے لیے تیار کیا گیا ہے، جنہیں سائبر اٹیکس کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز آن ہونے پر صارف کا اکاؤنٹ لاک ڈاؤن موڈ میں چلا جائے گا، جس میں بعض مخصوص فیچرز محدود ہو جائیں گے تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

صارفین یہ فیچر Settings > Privacy > Advanced میں جا کر ان ایبل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کا رول آؤٹ شروع ہو چکا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کا سکیورٹی انفرااسٹرکچر مزید مضبوط

واٹس ایپ نے اپنے سکیورٹی انفرا اسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے Rust پروگرامنگ لینگوئج کو بھی اپنانا شروع کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رسٹ ایک میموری سیف پروگرامنگ لینگوئج ہے، جسے سی پلس پلس میڈیا لائبریری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

واٹس ایپ نے ایپ میں موجود C++ کوڈ کی ایک لاکھ 60 ہزار لائنوں کو تبدیل کرکے رسٹ کی 90 ہزار لائنوں پر منتقل کر دیا ہے، جس سے سسٹم کی کارکردگی بہتر ہوئی اور میموری یوز ایج کا رن ٹائم کم ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں