ریلوے کالونی میں قلت آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ،پانی کے وسائل ہونے کے باوجود رہائشی پانی سے محروم ریلوے کالونی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں دیگر اخراجات پورا کریں یا پھر پانی کے ٹینکر ڈالوائیں۔ اگر پانی ہفتے میں بمشکل دو دن آتا ہے تو اس کا دورانیہ صرف 20 منٹ ہو تا ہے جس سے بمشکل دو ڈرم بھی نہیں بھرے جا تے ہم ریلوے انتظامیہ سے اپیل کر تے ہیں کہ ریلوے کالونی پررحم کریں اورجلد سے جلد پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور پانی دورانیہ40 منٹ تک کیا جائے ۔
